پنجاب بھر میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے، قیمت میں 5 روپے کمی

اسلام آباد(راجہ عثمان طاہر) سی این جی صارفین کے لیے ڈبل خوشخبری، اسلام آباد، پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں 15 روز بعد سی این جی سٹیشن کھل گئے تو دوسری طرف سی این جی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔

 

سی این جی صارفین کیلئے ایک نہیں دو اچھی خبریں پندرہ روز بعد کھول دیئے گئے جبکہ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ سی این جی اسٹیشنز سے اب صارفین کو ہفتے کے سات دن بلاتعطل گیس فراہمی جاری رہے گی۔

 

پندرہ روز قبل پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم کی بندش کی وجہ سے سی این جی سٹیشن بند کئے گئے تھے جنہیں آج صبح 6 بجے کھول دیا گیا تو دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی سے سی این جی کی کاسٹ پرائس میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

 

کاسٹ پرائس میں کمی سے عوام کو سی این جی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا ریلیف ملے گا، ترجمان وزارت پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ عوام کو سستا اور معیاری فیول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ٹرانسپورٹ کے لئے سی این جی کی فراہمی سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں