سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے

کراچی(پبلک نیوز) سندھ بھر میں جاری گیس بحران شدت اختیار کر گیا، صنعتکاروں کو ایک بار پھر روڈ پر آںے کا خوف ستانے لگا۔ ٹرانسپورٹرز کیساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی مشکلات سے دوچار نظر آتے ہیں۔


نہ بجلی نہ پانی، گیس کی فراہمی بھی بن گئی کہانی، کراچی میں گیس بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ سڑکوں پر دوڑتی بھاگتی۔ شہریوں کو سہولتا فراہم کرتی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہو گئی۔ دفاتر کا رخ کرنیوالے شہری گھنٹوں بس اسٹاپ پر سواری کا انتظار کرنے پر مجبور۔ دیکھائی دیئے۔

 

گیس بحران نے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے کر کے رکھ دیئے۔ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ ذریعہ معاش کیلئے سرگرداں رکشہ ڈرائیور بھی روز روز کی سی این جی بندش سے پریشان۔ شہری بھی گیس بندش کا شکوہ کرتے نظر آئے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس پریشر کی کمی کا سامنا ہے۔ سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز گزشتہ رات 10 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں