کراچی والوں کیلئے ایک اور امتحان، سی این جی اسٹیشن آج رات8بجے تک بند رہیں گے

کراچی(پبلک نیوز) شہر قائد کے رہنے والوں کے لیے ایک اور امتحان، انتظار کی گھڑیوں میں مزید اضافہ، سی این جی اسٹیشن آج رات8بجے کھلیں گے، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے وزیرپیٹرولیم کی یقین دہانی کے باوجودسی این جی کی بندش قابل افسوس ہے۔

 

انتظار کی گھڑی میں مزید بارہ گھنٹے کا اضافہ، سی این جی اسٹیشن مزید12گھنٹے کے لیے بند، سی این جی اسٹیشن آج صبح 8بجے کھلنے تھے جوکہ اب بجائے رات8 بجے کھلیں گے۔ ذرائع ایس ایس جی سی فیصلہ سی این جی کے کم پریشرکی وجہ سے کیا گیا۔

متعلقہ خبر:کراچی: ایک دن کی گیس فراہمی کے بعد سی این جی اسٹیشن دوبارہ بند

دوسری جانب سی این جی بندش پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا ہیں کہ یا تو ایک بار سی این جی کھول دیں یا بھر بند ہی کر دیں۔ چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق وزیر پیٹرولیم کی یقین دہانی کے باوجود سی این جی کی بندش قابل افسوس ہے۔ ایس ایس جی سی کے مذکورہ اقدام کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، جبکہ سی این جی کی بندش سے ایک بار پھر پبلک ٹرانسپورٹ متاثر ہو گی۔

عطاء سبحانی  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں