آرمی چیف نے 14دہشت گردوں کی موت کے پروانوں پر دستخط کر دیئے

راولپنڈی (پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ فوجی عدالت نے 20مجرموں کو قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سنگین جرائم اور دہشت گردی میں ملوث 14 ملزموں کی سزائے موت کی توثیق کر دی گئی۔ دہشت گرد پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ اُن کی کارروائیوں سے 13فوجی اور 3سویلین سمیت 16افراد جاں بحق ہوئے۔

دہشت گردوں نے مواصلات کے نظام، پولیس اسٹیشنز اور تعلیمی اداروں کو تباہ کیا۔ ان عناصر کے قبضہ سے اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سزائے موت پانے والوں میں محی الدین گل، گل زمین، فضل ہادی، وہاب، گل، بشیر خان، آفرین خان، برکت، اسلام، روح الامین، شت مند، باچا وزیر، اسماعیل شامل ہیں۔ سزاپانے والوں نے عدالت کے سامنے جرائم کا اعتراف کیا۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں