دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی (پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہو نے دیں گے۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کے امن، قومی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کنٹرول لائن پر فوجی دستوں کے ساتھ منائی۔ آرمی چیف نے نمازعید بھی فوجی جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں پر ادا کی۔ نمازعید کے بعد ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی کی بہترین عید اہلخانہ سے دور مادر وطن کے دفاع کے لیے ڈیوٹی دینا ہوتی ہے۔ عید پر بھی مادر وطن کے دفاع کا فریضہ انجام دینا قابل فخر ہوتا ہے۔ وطن کے محافظوں کے لیے پہلا خاندان پاکستانی قوم ہے۔ پاکستانی قوم کے بعد گھر والوں کی باری آتی ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں رضاکارانہ کٹوتی کے باوجود صلاحیت پر فرق نہیں پڑے گا۔ کٹوتی کے باوجود سپاہیوں کے معیار زندگی پر بھی فرق نہیں پڑے گا۔ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ صرف افسروں کے لیے ہے۔ کٹوتیوں کا مقابلہ ایسے کریں گے جس سے فرق نہ پڑے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں