پبلک نیوز (راولپنڈی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس میں کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔ کشمیر کے معاملے میں ذمہ داری ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی جموں کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے پیش نظر کور کمانڈرز کانفرنس، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
CCC on Kashmir situation at GHQ. Forum fully supported Government’s rejection of Indian actions regarding Kashmir. Pakistan never recognised the sham Indian efforts to legalise its occupation of Jammu & Kashmir through article 370 or 35-A decades ago; ...(1of2). pic.twitter.com/MlwNJTSDGa
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 6, 2019
(continued)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 6, 2019
....efforts which have now been revoked by India itself.
“Pakistan Army firmly stands by the Kashmiris in their just struggle to the very end. We are prepared and shall go to any extent to fulfil our obligations in this regard”, COAS affirmed.(2of2). pic.twitter.com/tkbnGbGs0A
کانفرنس میں بھارتی اقدامات مسترد کرنے پر پاک فوج کی طرف سے حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا پاکستان کبھی مقبوضہ کشمیر پر قبضے کو جائز قرار دینے کے بھارتی ہتھکنڈوں کو قبول نہیں کرے گا۔
کانفرنس میں دو ٹوک اعلان کیا گیا کہ پاک فوج کشمیر کے معاملے میں ذمہ داری ادا کرنے کو تیار ہے اور کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی کامیابی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
احمد علی کیف 3 ماه پہلے