افغانستان میں امن پورے خطہ میں امن کیلئے ضروری ہے: سربراہ پاک فوج

راولپنڈی (پبلک نیوز) قندھار دہشت گردی واقعہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شدید مذمت کی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات کے خلاف افغان و دیگر فورسز کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر آصف غفور کی جانب سے جاری کر دہ ٹویٹ میں بتایا گیا کہ آرمی چیف نے قندھار واقعہ کی شدید مزمت کی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجودہ کا کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات کے خلاف افغان و دیگر فورسز کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن پورے خطے میں امن کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان امن کےلیے کی جانے والی تمام کوششوں کا حامی ہے۔

 

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں گورنر کے گارڈ کی فائرنگ سے گورنر زلمے ویسا، صوبہ کے پولیس چیف جنرل عبدالرازق، صوبائی انٹیلی جنس سربراہ عبدالمومن اورافغان آرمی کے اعلیٰ افسر ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردی واقعہ میں امریکی اور افغان فوجی زخمی بھی ہوئے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں