آرمی چیف نے دو فوجی اور ایک سویلین افسر کی سزا کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حساس معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو فراہم کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 2 فوجی افسران اور 1 سویلین اہلکار کی سزاؤں کی توثیق کر دی ہے۔

 

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کے جرم میں 2 فوجی اور 1 سویلین اہلکار کی سزائوں کی توثیق کر دی۔ فوجی اور 1 سویلین اہلکار پر حساس معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو فراہم کرنے کا جرم ثابت ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی افسروں کا پاکستان آرمی ایکٹ  اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔ جاسوسی کے جرم میں لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت، بریگیڈئیر راجا رضوان (ر) کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی توثیق جبکہ حساس ادارے کے ملازم ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی سزائے موت توثیق کی گئی ہے۔

 

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں