آرمی چیف نے 11خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ دہشتگردمسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ دہشتن گرد مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

انور سلام پاک فوج پر حملوں میں ملوث تھا۔ اس نے میجر ضیاء الحق سمیت 6 فوجیوں کا شہید کیا۔ سابق فوجی لیفٹنٹ کرنل خاقان افضل کو اغوا بھی کیا۔ عرفان الحق نے کیپٹن ریاض راجہ سمیت 4 فوجیوں کو اغوا کر کے قتل کیا۔ صاحب زادہ نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں 4فوجیوں اور 8 شہریوں کو  شہید کیا۔

نادر خان، عزت خان اور امتیاز احمد نے بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں 2 فوجیوں اور 2 شہریوں کا شہید کیا۔ امیر زیب اور بادشاہ عراق بھی 3 فوجیوں اور 8 شہریوں کے قاتل ہیں۔ کالعدم تنظیم کے اظہار احمد نے بھی ایک فوجی کو دہشت گردی کی کارروائی میں شہید کیا۔

اکبر علی کی کارروائی میں ایک فوجی شہید اور 2 زخمی ہوئے جبکہ محمد عمران کے حملے میں ایک فوجی شہید ہوا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں