آرمی چیف نے 15دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی (پبلک نیوز) پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 خطرناک دہشت گردوں کی موت کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خطرناک دہشتگردوں پر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزامات بھی تھے۔ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کی کارروائیوں میں 45شہری شہید ہوئے۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں