آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پینٹاگون کا دورہ، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد(سلمان علی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پینٹاگون کا دورہ کیا جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی قائم مقام وزیر دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقاتوں میں امریکا نے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزارت خارجہ کا بھی دورہ کیا اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی معاملات بالخصوص افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی۔

 

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امریکا سے باہمی عزت، اعتماد اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان امریکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی بہتری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغانیوں کی قیادت اور ان کے ذریعے ہی افغان مسئلے کی حل کی ضرورت پر زور دے گئے۔ افغان امن عمل میں موثر پیش رفت اور باہمی تعلقات بہتر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف کی جنرل ر جیک سے بھی ملاقات ہوئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور سینیٹر لنزے گراہم اور جنرل ر جیک کا علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں