آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین پہنچ گئے

 

پبلک نیوز: پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چین پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے میں میں آرمی چیف چین کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورے میں میں آرمی چیف چین کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر  جنرل ژو چی لیناگ سے ملاقات طے ہے جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ  کی پی ایل اے سدرن کمانڈ کے ایڈمرل یوآن یوبائی سے بھی ملاقات ہو گی۔

 

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر و وزیراعظم  سے ملاقاتوں میں بھی شامل ہوں گے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں