آرمی چیف سے سعودی اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

 

راولپنڈی (پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبير اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد الله بن زايد نے ملاقات کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبير اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد الله بن زايد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے دونوں ممالک کے ساتھ خصوصی اسٹریٹیجک تعلقات پر فخر کا اظہار کیا۔

 

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ سعودی عرب اور عرب امارات نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی اور ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق پاکستان سے تعاون کریں گے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں