پاک روس فوجی مشقوں سے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: آرمی چیف

راولپنڈی(پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک روس جنگی مشقوں کا اختتامی مرحلہ دیکھا،آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی مشقوں کے دوران پاکستان اور روس کے دستوں نے انسداد دہشتگردی پر توجہ مرکوز کی۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی انسداد دہشت گردی سنٹرکا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک روس جنگی مشقوں کے اختتامی مرحلے کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کا کہنا تھا کہ پاک روس فوجی مشقوں سے دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آرمی چیف کا نیشنل انسداد دہشت گردی مرکز پبی کا دورہ کیا، سپہ سالار نے پاک روس فوجی مشقوں دورزحبا تھری مشقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی کارکردگی پروفیشنلزم اور عزم کو سراہا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ فوجی مشقوں کے انعقاد سے پاک روس دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔مشقوں کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دہشتگردی کے خلاف جنگ، خصوصی آپریشننز اور انسداد دہشتگردی کے حوالے تجربات سے مستفید ہونا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں