امن اور خوشحالی قانون کی پاسداری میں ہی ممکن ہے:آرمی چیف

راولپنڈی(پبلک نیوز) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ریاست مذہب، رنگ و نسل یا کسی بھی پیرائے میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی، دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چيف جنرل قمرجاويد باجوہ نے ملتان گيريثرن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سٹرائیک کور کی آرمر فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔ جنرل باجوہ نے فوجی افسروں سے ملاقات بھی کی۔ آرمی چیف کا کہناتھا کہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے اور آپریشنل تیاریوں سے جنگ روکی جاسکتی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اس کی وجوہات کو ختم کرنا ہو گا۔

جنرل قمرجاويد باجوہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کے بعد استحکام کے آپریشن جاری ہیں۔ سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی قانون کی پاسداری میں ہی ممکن ہے۔ ہمیں بیرونی دشمن کے مذموم عزائم کا بھی سامنا ہے۔ کچھ عناصر دانستہ، غیر دانستہ طور پر ریاست میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف نے واضع کیا کہ مذہب، رنگ و نسل یا کسی بھی پیرائے میں انتشار پھیلانے نہیں دیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں