چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر کا دورہ

بونجی (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے بونجی میں لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کرنل کمانڈنٹ این ایل آئی کے بیج لگائے

 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے بونجی میں لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کرنل کمانڈنٹ این ایل آئی کے بیج لگائے۔ بونجی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال بھی موجود تھے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے این ایل آئی کی قربانیوں کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ این ایل آئی رجمنٹ پاک فوج کی سب سے زیادہ اعزاز حاصل کرنی والی رجمنٹ ہے۔ این ایل آئی کو 2 نشان حیدر مل چکے ہیں۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں