پیشہ وارانہ مہارت کی حامل پاک فوج امن کی ضامن ہے: آرمی چیف

پبلک نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ مہارت کی حامل پاک فوج امن کی ضامن ہے۔ دہشت گردی کیخلاف اپنے جنگی تجربے کی بدولت پاک فوج پختہ اور پختہ کار ہو چکی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  بہاولپور کور کا دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ  نے بہاولپور کور میں موسم سرما کی مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میکانائزڈ فارمیشن کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا،،میکانائزڈ فارمیشن کی نقل و حرکت روایتی خطرے کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ مشرقی سرحد پر فورٹ عباس سیکٹر میں انفنٹری پوزیشنز کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بہترین اسلحے سے لیس،تربیت یافتہ،پیشہ وارانہ مہارت کی حامل پاک فوج امن اور جنگ روکنے کی ضامن ہے۔ دہشت گردی کیخلاف اپنے جنگی تجربے کی بدولت پاک فوج پختہ اور پختہ کار ہو چکی ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں