پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں: آرمی چیف

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آمد پر لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چوتھی پاک برطانیہ سٹیبلائزیشن کانفرنس سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ جنرل باجوہ نے پاکستان اور خطے کے امن کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور استحکام کے حصول پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

 

جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فوج کے فیلڈ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف اور برطانوی فیلڈ کمانڈر کا علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں