پاک فوج سکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے: آرمی چیف

پبلک نیوز: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے۔ ہر محاذ پر خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر این ایل آئی بٹالین کا دورہ ‏کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کےجذبے اور پیشہ وارانہ تیاری پر اطمینان کا اظہار ‏کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب کشمیری بھائیوں کی سلامتی مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزفائرنگ کابھرپور جواب دینے کو سراہا۔

افسروں اور ‏جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دفاع اور سکیورٹی چیلنجز سے ‏بخوبی آگاہ ہیں۔ ہر محاذ پر خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں