پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، آرمی چیف

پبلک نیوز: پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے  بھی پاکستان مثبت کردار ادا کرے گا۔ کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر چوکیوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر چوکیوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو داواتوئی میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 

آرمی چیف کو آپریشن، سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی سے آگاہ کیا گیا۔ یکم مئی کو داواتوئی میں سرحد پار سے افغان دہشتگردوں کے حملے میں 3 سپاہی شہید ہوئے تھے۔ انھوں نے دستوں کے بلند حوصلے اور امن استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان باڑ لگا کر، قلعوں اور چوکیوں کی تعمیر سے سرحدی دفاع مظبوط بنا رہا ہے۔ بارڈر مینجمینٹ مؤثر بنانے کے لیے ایف سی کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مشرقی سرحد پر بھی تیاری اور چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماضی قریب کے مقابلے میں پاکستان کو آج کم چیلنجز درپیش ہیں۔ حتمی کامیابی کے لیے  ہمیں تحمل،پرعزم اور متحد رہنا ہو گا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں