صدارتی انتخابات ایک مذاحیہ اداکار نے جیت لیے

پبلک نیوز: یوکرین کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیڈین اداکار30.4فیصد ووٹ لے کر کامیاب، موجودہ صدر محض 17.8فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مزاحیہ اداکار اور صدارتی امیدوار وولوڈیمیر زیلینسکی نے موجودہ صدر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ٹی وی شو میزبان، جن کا کوئی سیاسی تجربہ نہیں، نے 30.4 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ موجودہ صدر Petro Poroshenko کو 17.8 فیصد ووٹ ملے۔

دونوں صدارتی امیدوار جو یورپی یونین کی پالیسیوں کے حامی ہیں، 21 اپریل کو انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں مدِ مقابل ہوں گے۔

یوکرین کے صدارتی انتخابات میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا تھا لیکن کوئی بھی 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں