یوکرائن کے مزاحیہ اداکار ملک کے نئے صدر منتخب

پبلک نیوز: یوکرائن کے مزاحیہ اداکار ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے حریف سابق صدر پیٹرو پروشینکو نے شکست تسلیم کر لی۔ نوآموز سیاست دان "ولودومیر" ٹیلی ویژن پر طنزیہ مزاحیہ پروگرام پیش کرتے ہیں۔

 

ولودیمیر زلنسکی نے ریل سے ریئل لائف میں صدارتی کرسی تک کا سفر طے کر لیا۔ یوکرائن میں معروف ٹی وی سیریز کے مزاحیہ اداکار صدارتی الیکشن کے دوسرے اور حتمی مرحلہ میں بھی کامیاب ہو گئے۔

 

ولودو یمیر زلنسکی نے بغیر کسی سیاسی تجربہ کے صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ 73 فیصد ووٹ حاصل کر کے موجودہ صدر پیٹرو پوروشینکو کو شکست دی۔ زیلینسکی نے جیت کے بعد عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ انہیں کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ سرونٹ آف دی پیپل نامی شو میں زلنسکی کے کردار کو انتہائی پسند کیا گیا تھا۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں