ایم ٹی وی میوزک ایوارڈز، آریانا گرانڈے اور ٹیلر سوئفٹ میں مقابلہ

 

پبلک نیوز: ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈ میں گلوکارہ آریانا گرنڈے اور ٹیلرسوئفٹ میں ایوارڈ کی دوڑ جاری ہے۔ دونوں کو 10 کیٹیگریز کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ گلوکارہ آریانا گرانڈے اور ٹیلر سوئفٹ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ دونوں گلوکاراؤں کو سانگ آف داایئر سمیت 10 مختلف کیٹیکگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

 

ویڈیو آف دا ایئر کے ایوارڈ کے لیے ٹیلر سوئفٹ کے گانے "یو نیڈ ٹو کالم ڈاؤن You Need to Calm Down" کو نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسی کیٹیگری میں آریانا گرانڈے کے گانے "تھینک یو نیکسٹ thank u, next" کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایوارڈز کی تقریب نیویارک میں 26 اگست کو ہوگی۔

 

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں