وینا ملک کو سوشل میڈیا پر مریم نواز کیخلاف مہم مہنگی پڑ گئی

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، اسلام آباد: اداکارہ وینا ملک کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دائر۔

 

تفصیلات کے مطابق وینا ملک کے خلاف درخواست مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور نے دائر کی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم اسلام اباد ونگ نے درخواست وصول کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وینا ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ وینا ملک کے الفاظ سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ان کی دل آزاری ہوئی۔

 

ملک نور نے موقف اپنایا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وینا ملک کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف الزامات ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹائے جائیں۔

 

ایف آئی اے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوئی ہے۔ قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں