مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

سری نگر(پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اب انتخابی ڈھونگ، کشمیریوں نے بھارت کا انتخابی ڈرامہ مسترد کر دیا، وادی میں مکمل ہڑتال ہے، تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان پڑی ہیں۔

 

کشمیری عوام نے بھارتی انتخابی ڈرامہ مسترد کر دیا، مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہا کر دی۔ ریاستی جبر کے ذریعے تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔

 

حریت قیادت کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے سرینگر جیل میں قید کشمیری نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جعلی مقدمے میں گرفتار یاسین ملک کو دلی کی تہاڑ جیل منتقل کیا گیا۔ بزرگ کشمیری رہنماء سیدعلی گیلانی اور میرواعظ کو تفتیش کے نام پر اذیت دی جا رہی ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارت کا انتخابی ڈھونگ نہیں چلے گا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں