2015 سے اب تک 51 ہزار 764 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے: رپورٹ

اسلام آباد (پبلک نیوز) ڈینگی اور کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 2015 سے اب تک 51 ہزار 764 افراد ڈینگی سے متاثرہوئے۔ سب سے زیادہ افراد 28 ہزار 298 خیبرپختونخوا میں متاثر ہوئے۔ کانگو وائرس نے 4 برسوں میں 613 افراد کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی اور کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 2015 سے اب تک 51 ہزار 764 افراد ڈینگی سے متاثرہوئے۔ سب سے زیادہ افراد 28 ہزار 298 خیبرپختونخوا میں متاثر ہوئے۔ کانگو وائرس نے 4 برسوں میں 613 افراد کو نشانہ بنایا۔

سندھ میں 10 ہزار 447 اور پنجاب میں 6 ہزار 58 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے۔ اسلام آباد میں 3 ہزار 930 افراد جبکہ بلوچستان میں 19 سو 65 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے۔ اس دوران ملک بھر میں 107 افراد ڈینگی بخار سے ہلاک ہوئے.

کانگو وائرس نے 4 برسوں میں 6 سو 13 افراد کو نشانہ بنایا۔ کانگو وائرس سے سب سے زیادہ 424 افراد بلوچستان میں متاثر ہوئے۔ سندھ میں 63 پنجاب میں 51 اور خیبر پختونخوا میں 51 افراد کانگو وائرس سے متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں 13 جبکہ فاٹا میں 5 افراد کانگو وائرس سے متاثر ہوئے۔ کانگو وائرس سے 4 برسوں کے دوران 148 ہلاکتیں ہوئیں۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں