صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس الرٹ جاری

کراچی (پبلک نیوز) سندھ میں محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی طرف سے ایڈوائزری میں آگاہ کیا گیا ہے کہ تمام لوگ جانور خریدنے اور مویشی منڈی جانے سے پہلے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔ کانگو وائرس جان لیوا مرض ہے اس سے بچاؤ بہت آسان ہے۔

ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کانگو وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوں جاتا ہے۔ کانگو وائرس ایک چھچڑ کی شکل میں جانور کی کھال پر موجود ہوتی ہے اور سخت تنبیہ کہ گئی ہے کہ جانور کو ہاتھ لگانے سے پہلے دستانے کا استعمال ضرور کریں۔

ایڈوائزری میں عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مویشی منڈی میں ہلکے رنگ اور کھلے کپڑے پہن کر جائیں۔ منڈی جانے سے قبل جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ لیں۔

واضح رہے کانگو وائرس ہونے سے تیز بخار، جسم میں درد اور پیٹ میں درد ہوتا ہیں۔ جبکہ جسم کے کسی بھی حصے سے خون کا آنا اور ہڈیوں میں درد بھی کانگو کی علامات ہیں۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں