وزیراطلاعات کی سعودی ہم منصب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد(انور رضا) وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا سعودی ہم منصب ترکی بن عبداللہ الشبانہ سے ٹیلی فونک رابطہ۔ رابطے میں دونوں ملکوں کے دوستانہ قریبی تعلقات سے متعلق گفتگو ہوئی۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

 

وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات سے متعلق گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر فواد چودھری نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں اور ان کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ قائم ہے اور آنے والے وقت میں سعودی عرب اور پاکستان میں میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کشادہ ہوں گی۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی، جس پر سعودی وزیر ترکی الشبانہ نے چوہدری فواد حسین کی طرف سے پیش کی گئی نیک تمناوں پر اظہار تشکر کیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں