حلقہ این اے 125،سیکڑوں کی تعداد میں شناختی کارڈز نالے سے برآمد

لاہور(پبلک نیوز) حلقہ این اے 125 شفیق آباد کی یو سی50 کے بند پار نالے سے شناختی کارڈ بر آمد، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفشیش شروع کر دی، شناختی کارڈ تحویل میں لے لئے، الیکشن سے ایک روز قبل بڑی تعداد میں شناختی کارڈ بر آمد ہو نے پر سیاسی جماعتوں کو پریشانی کا سامنا۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقہ شفیق آباد کی یوسی 50 سے سیکڑوں قومی شناختی کارڈ بر آمد ہوئے،یہ شناختی کارڈ علاقہ کے بچوں نے نالے سے نکالے۔ لیکن یہ معلوم نہ ہو سکا کہ یہ شناختی کارڈ کس کس کے ہیں۔ شناختی کارڈ 3تھیلوں میں بند کرکے نالے میں پھینکے گئے تھے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شناختی کارڈز اتنی بڑی تعداد میں کس نے جمع کیے تھے، نالے میں کیوں پھینکے گئے تھے؟ ملک بھر میں کل 25 جولائی کو عام انتخابات ہو رہے ہیں اور اس وقت سیکڑوں لوگوں کے شناختی کارڈز نالے سے برآمد ہونا، ان سب افراد کو ووٹنگ کے حق سے محروم رکھنے کی صرف ایک سازش ہے۔ پولیس نے تمام شناختی کارڈ تحویل میں لے کر اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی۔

عطاء سبحانی  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں