معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نئی مشکل میں پھنس گئیں

اسلام آباد(پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی نئی درخواست سماعت کے لئے مقرر، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایکسل لوڈ سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئندہ ہفتے سماعت  کریں گے۔ آئندہ ہفتے نواز شریف اور نیب کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں اپیلیں بھی سنی جائیں گی۔

Firdous Ashiq Awan appointed for contempt of court hearing

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نئی مشکل میں پھنس گئیں۔ ایکسل لوڈ پرعملدرآمد سے متعلق ٹویٹ پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست بھی آگئی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے ایکسل لوڈ پرعمل درآمد معطل کرنے کے وزارت مواصلات کے نوٹیفکیشن پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایکسل لوڈ کے قانون پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی۔

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی ٹویٹ عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ عدالتی حکم عدولی پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان کے خلاف نواز شریف کی ضمانت سے متعلق بیان پر پہلے ہی توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 25 نومبر کوفیصلہ سنائیں گے۔

 

پچیس نومبر کو ہی نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل بھی سنی جائے گی۔ نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت بھی اسی روز ہو گی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن پہنچ سماعت کرے گا ۔ نواز شریف نے جج ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں اپیل پر پہلے فیصلہ کرنے کی استدعا بھی کررکھی ہے۔ عدالت نے نیب کو جج ویڈیو کیس کے تناظر میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں