یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں فارمہ کنونشن کا انعقاد

لاہور (سدرہ غیاث) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل  سائنسز میں فارمہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ آف آئی پی ایس ڈاکٹر فرزانہ چوہدری، وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کنونشن میں فارمہ سوٹیکل انڈسٹریز کے 30 اسٹال لگائے گئے

 

یونیورسٹی آف ویٹرنری  اینڈ اینیمل سائنسز میں انسٹی ٹیوٹ آف فارمہ سوٹیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سالانہ فارمہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں منور فارمہ سوٹیکل انڈسٹریز کے سی ای او ڈاکٹر منور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 

کنونشن میں فارمہ سوٹیکل انڈسٹریز کے 30 سٹالز لگائے گئے اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کا کہنا تھا کہ کنونشن کا مقصد طلبہ کو نئی چیزوں کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔

 

اس حوالے سے طلبہ نے کہا کہ یہاں لگے اسٹالز سے ہمیں مدد ملے گی اور نئے پراجیکٹ کے بارے میں پتہ چلے گا جو ہماری عملی زندگی میں ہمارے کام آئے گا۔ کنونشن میں پوسٹر اور کوئز کے مقابلہ جات بھی کرائے گئے جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں