دنیا بھر میں کورونا سے 37 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 7 لاکھ 85 ہزار متاثر

 

پبلک نیوز: دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 37ہزار 815 ہو گئی، 7 لاکھ 85 ہزار 777 افراد متاثر ہیں، اٹلی میں گیارہ ہزار پانچ سو اکانوے افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 

دنیا عالمی وبا کی زد میں، امریکا میں کورونا سے 3 ہزار ایک سو پینسٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ چونسٹھ ہزار دو سو تریپن ہے۔ نیو یارک میں سردخانوں میں جگہ ختم ہونے پر ہسپتالوں کے باہر میتیں رکھنے کے لیے ریفریجریٹڈ ٹرکس کھڑے کر دیئے گئے۔

 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں وائرس کی وبا بلند سطح پر ہو گئی۔ دوسری جانب امریکا میں نئی تیار کی جانے والی ٹیسٹ کٹ سے کورونا کا پانچ منٹ میں ٹیسٹ کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے ایبٹ لیب کے اس نئے ٹیسٹ کی کٹ کے باکس کو کھولا۔

 

اٹلی میں کورونا سے گیارہ ہزار پانچ سو اکانوے افراد ہلاک ہوگئے۔ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 12 اپریل تک توسیع دے دی۔ کورونا سے اسپین میں سات ہزار سات سو سولہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار تین سو پانچ ہو گئی۔

 

فرانس میں کورونا سے تین ہزار چوبیس، ایران میں دو ہزار سات سو پچھتر، برطانیہ میں چودہ سو آٹھ، ترکی میں ایک سو ارسٹھ، کینیڈا میں بانوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاپان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے امریکا، چین جنوبی کوریا، برطانیہ سمیت 73 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگا دی۔

 

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے مشرقی ایشیا اور بحرالکاہِل کے کئی ممالک میں اب دو کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں