کور کمانڈر پشاور کی روسی مسلح افواج کے6 رکنی وفد سے ملاقات

پشاور(پبلک نیوز) روس کے چھ رکنی عسکری وفد کا کور ہیڈکواٹرز پشاور کا دورہ، وفد کو دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز سمیت سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وفد کی قیادت روسی افواج کے ڈپٹی چیف وائس ایڈمرل اوسپوو ایگور کر رہے تھے۔ روسی وفد نے کورکمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہر سے ملاقات کی، ملاقات میں وفد کو دہشتگردی کے خلاف جاری پاک فوج کی کوششوں اور پاک افغان سرحد پر باڑ منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

وفد نے ضلع خیبر کا دورہ بھی کیا۔ روسی وفد نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ وفد نے علاقائی امن استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں