پی ٹی آئی کے بلین ٹری منصوبہ میں بڑے پیمانہ کی کرپشن کا انکشاف

پبلک نیوز: بلین ٹری کی جگہ ملین ٹری لگائے گئے۔ خیبر پختونخوا میںسرسبز پاکستان منصوبے میںبڑے پیمانے پر ہیر پھیر کا انکشاف، پارلیمینٹ کی انکوائری کمیٹی نے بنوں کا دورہ کیا، کمیٹی کے رکن اکرم درانی کہتے ہیں ارب سے زائد درخت لگانے کا دعویٰ کرنے والے 10کروڑ درخت بھی نہیں لگا سکے۔

 تفصیلات کے مطابق بلین ٹری سونامی بھی کرپشن سے نہ بچ سکا، منصوبے میں بڑے پیمانے پر ہیر پھیر کا الزام لگ گیا، پارلیمنٹ کی انکوائری کمیٹی نے بنوں کا دورہ کیا کمیٹی کے رکن اکرم درانی نے انکشاف کیا کہ ایک ارب سے زائد درخت لگانے کا دعویٰ کرنے والے دس کروڑ درخت بھی نہیں لگاسکے

اکرم درانی کے مطابق 400 کنال کی زمین پر سرکاری ریکارڈ میں مزدور کو ساڑھے 15 ہزار کے بجائے 5 ہزار روپے مل رہے ہیں، 2 ہزار پودے لگاکر 2 لاکھ ظاہر کیے گئے، مزدور کو چیک کی بجائے نقد رقم ادا کی جاتی ہے، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے نالی چک کے مقام پر 10 لاکھ پودے ریکارڈ میں ظاہر کیے لیکن حقیقت میں ہزار بھی نہیں لگے۔

ذرائع کے مطابق فی پودے کی دیکھ بھال 50 روپے مقرر کی گئی تھی جب کہ اب 500 روپے دیے جا رہے ہیں، حکومت نے ایک ارب 20 کروڑ پودے لگانے کا دعویٰ کیا، مجموعی طور پر 10 کروڑ بھی نہیں ہیں۔

 وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن نے ایک دن پہلے تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، استعفے کے بعد اپوزیشن ارکان کا بنوں جانا کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں سب کچھ یک طرفہ طور پر کیا گیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں