اسپورٹس سٹی کمپلیکس نارووال میں کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا

نارروال (پبلک نیوز) اسپورٹس سٹی کمپلیکس نارووال میں کرپشن سامنے آگئی۔ کروڑوں روپے کرپشن کے الزام پر سابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرپٹ عناصر ایک ایک کر کے احتساب  کے شکنجے میں آنے لگے ہیں۔ ایف آئی اے نے سابق ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو کرپشن الزام پر گرفتار کر لیا۔

اخرٹ نواز نارووال اسپورٹس کمپلیکس کے خود ساختہ پراجیکٹ ڈائریکٹر بنے رہے۔ ان پر اسپورٹس کمپلیکس کےلئےغیرمعیاری سامان کے استعمال اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق  اسپورٹس سٹی کرپشن سکینڈل میں احسن اقبال،ریاض پیر زاد اوریوسف رضا گیلانی کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔

ادھر نیب لاہور کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔ رابی سنٹر لاہور کرپشن سکینڈل میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں رابی سنٹر کا مالک عبدالرشید اور حاجی گل رحمان شامل ہیں۔ رابی سنٹر کے مالکان نے عوام سے کروڑوں روپے وصول کئے ۔لیکن نہ انہںش دکانیں دی اور نہ ہی وصول شدہ رقوم واپس کیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں