ڈالر مہنگا ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) ڈالر مہنگا ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 9 کھرب 45 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا، گوادر ایئر پورٹ کی لاگت میں14 ارب 57کروڑ روپے کا اضافہ۔ وزارت آبی وسائل کے 22ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 648 ارب 21 کروڑ روپے اضافہ ہو گیا۔

 

ڈالر مہنگا ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں بھی اضافہ ہو گیا، ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 9 کھرب 45 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ڈالر کی قدر میں اضافے اور تکنیکی خامیوں سے 134 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت آبی وسائل کے 22 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 648 ارب21 کروڑ روپے اضافہ ہو گیا۔ این ایچ اے کے منصوبوں کی لاگت میں 135 ارب 38 کروڑ روپے کا اضافہ، ایوی ایشن ڈویژن کے منصوبوں کی لاگت میں 15 ارب 12 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان منصوبوں کی لاگت میں14ارب 92کروڑ کا اضافہ ہو گیا۔

 

ذرائع کے مطابق گوادر ایئر پورٹ کی لاگت میں 14 ارب 57 کروڑ روپے کا اضافہ، گولن گو ل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی لاگت میں 22 ارب 4 کروڑ روپے کا اضافہ، پاکستان ریلوے انجن خریداری منصوبے پر 32 ارب 79 کروڑ اضافہ ہوا۔ خان کیال کھاوڑ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ خیبرپختونخواہ پر 19 ارب 1 کروڑ روپے اضافہ ہوا۔ پاکستان ریلوے کے منصوبوں پر57 ارب، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی لاگت میں 389 ارب روپے بڑھ گئے۔ کچی کینال منصوبے پر 49 ارب 14 کروڑ منگلا ڈیم توسیع منصوبے میں34ارب 30 کروڑ روپے اضافی لاگت آئے گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں