اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور(ادریس شیخ) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت میں مزید اضافہ، ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں میں 8 ارب 92 کروڑ 93 لاکھ روپے کا اضافہ سامنے آ گیا۔منصوبے پر 2 کھرب80 ارب سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے۔

 

اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے چار پیکجز پر معاہدے وقت ٹھیکیداروں کو 45 ارب54 کروڑ 65 لاکھ روپے ادائیگی پر اتفاق ہوا، مگر منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے پنجاب حکومت کو ٹھیکیداروں کو 54 ارب 47 کروڑ 58 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے۔

 

اورنج لائن میٹروٹرین کے پیکج ون کی تعمیر 21 ارب 40 کروڑ 99 لاکھ سے بڑھ کر 24 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ روپے ادا کرنا پڑے اور پیکج ٹو 11 کی بجائے 13 ارب اور پیکج تھری کی تعمیر میں بھی تقریباً ایک ارب ڈالر لاگت کا اضافہ ہوا ہے، پہلی ملکی لائٹ ریل اپنی تکمیل سے قبل سے ریکارڈ لاگت کے کئی سنگ میل عبور کر چکی ہے اور اس منصوبے پر 2کھرب80 ارب سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں