ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت میں اضافہ

لاہور(ادریس شیخ) ڈالر کی اونچی اُڑان، بیرونی ممالک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی لاگت میں بھی اربوں روپے کا اضافہ، اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت میں 76 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافہ۔

 

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سمیت متعدد منصوبے خطیر لاگت تک پہنچ گئے، ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت میں 76 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا۔ 2015ء میں ڈالر کی قدر 101.861 روپے تھی، اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی ابتدائی لاگت 1.62 ارب ڈالر رکھی گئی۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت میں بھی اضافہ ہو گیا، ابتدائی تخمینے کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت 2 کھرب 40 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت 2کھرب 80 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ 27 کلومیٹر طویل منصوبہ صرف 5 فیصد لاہوریوں کی سفری ضروریات پوری کرے گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں