کونسل آف رولرز نے سلطان عبداللہ کو ملائشیا کا 16واں بادشاہ مقرر کر دیا

کوالالمپور (پبلک نیوز) ملائشیا کی کونسل آف رولرز نے سلطان عبداللہ شاہ کو ملک کا 16 واں بادشاہ مقرر کر دیا ہے۔ نئے بادشاہ 31 جنوری کو اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملائشیا میں سلطان عبداللہ شاہ کو نیا بادشاہ مقرر کر دیا گیا۔ جو 31 جنوری کو اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔ سلطان عبداللہ اپنے والد سلطان احمد شاہ کی جگہ ملک کے نئے بادشاہ مقرر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق شاہ صرف دو سال اقتدار میں رہنے کے بعد رواں ماہ کے آغاز پر غیر متوقع طور پر اپنے عہدہ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ ان کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ ان کی سابق روسی ماڈل سے شادی پر پیدا ہونے والے تنازع کو ٹھہرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ملائشیا ایک دستوری شاہی مملکت ہے جہاں ایک مثالی نظم کے تحت قومی تاج ہر پانچ سال میں ملک کی نو ریاستوں کے حکمرانوں میں تقسیم ہوتا ہے۔ اس بار پہانگ ریاست سے ملک کے نئے بادشاہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں