نشوا ہلاکت کیس میں پولیس کو 25 مئی تک چالان جمع کرانے کی ہدایت

کراچی(پبلک نیوز) مقامی عدالت میں نشوا ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت۔ پولیس غلط انجیکشن لگنے کے باعث جاں بحق ہونے والی کمسن نشوا کے کیس کا چالان عدالت میں تاحال پیش نہ کر سکی۔

 

دارالصحت ہسپتال میں نشوا کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں ہوئی۔ دارالصحت کے مالکان سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ گلستان جوہر میں واقع ہسپتال میں نشوا کو بخار کے باعث ایڈمٹ کیا گیا تھا، تاہم دوران علاج انتظامیہ کی جانب سے غلط انجکشن لگایا گیا جس کے بعد بچی کی حالت خراب ہو گئی۔ بچی کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ خبر: نشوا ہلاکت کیس کے ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

نشوا کیس میں خاتون نرس سمیت چار ملزمان جیل کسٹڈی میں ہیں، جبکہ 4 ملزمان عبوری ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔ دوران سماعت پولیس عدالت میں کیس کا چالان پیش کرنے میں ناکام ہو گئی، جس کے لیے تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید وقت مانگا، عدالت نے پولیس کو 25 مئی تک چالان جمع کرانے کی ہدایت دی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں