شہری کیخلاف نیب انکوائری: ڈی جی نیب سندھ عدالت پیش، تفتیشی افسر غائب

کراچی (حمزہ گیلانی) سندھ ہائی کورٹ میں دلچسپ صورتحال، شہری کے خلاف نیب انکوائری کیس میں ڈی جی نیب سندھ پیش، تفتیشی افسر غائب ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو کل طلب کر لیا۔

 

سندھ ہائی کورٹ میں شہری کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، تو ڈی جی نیب سندھ عدالت میں پیش ہوگئے۔ تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی نیب سندھ سے استفسار کیا کہ نیب کا یہ حال ہے ڈی جی نیب عدالت میں اور تفتیشی افسر غائب ہے، کیوں نہ چئیرمین نیب کو بلالیں؟

 

عدالت نے ریمارکس دیئے نیب کا یہ حال ہے ڈی جی نیب عدالت میں اور تفتیشی افسر غائب ہے، ڈی جی صاحب یہی وجہ ہے کہ نیب انکوائریز میں اتنی تاخیر کیوں ہورہی ہے، ڈی جی نیب نے ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی تو عدالت نے برہمی کا اظہار کردیا اور کہا آپ کیا ایکشن لیں گے آپ آفس جاکر بھول جائینگے، کیوں نہ میں حکم کردوں کہ نیب کے ہر کیس میں آپ کو پیش ہونا پڑے؟

 

ڈی جی نیب نے مؤقف پیش کیا میں معافی چاہتا ہو آئندہ تمام تفتیشی افسران کو تاکید کروں گا کہ وہ ہر صورت پیش ہو، آپ کچھ نہیں کریں گے، آپ سنجیدہ ہوتے تو نیب افسران مزہ نہ کرتے، عدالت نے ریمارکس دیئے تفتیشی افسران انکوائری کرتے ہیں۔ عدالت میں معاملہ آتا ہے تو پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں