ارشاد رانجھانی قتل کیس: مرکزی ملزم رحیم شاہ کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی (پبلک نیوز) ارشاد رانجھانی قتل کیس میں نیا موڑآ گیا۔ قتل میں ملوث مرکزی ملزم رحیم شاہ کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ رجسٹرار نے جوڈیشل انکوائری سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ارشاد رانجھانی قتل میں پیشرفت سامنے آ گئی۔ غفلت اور لاپرواہی برتنے پر قائم مقام ایس ایچ او شاہ لطیف ریاض عامر کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب ارشاررانجھانی کے قتل میں نامزد یوسی چیئرمین رحیم شاہ کوملیرکورٹ میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے اسے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔ پیشی کے موقع پر ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور نعرے بازی بھی کی۔ پولیس نے سخت سکیورٹی حصار میں ملزم کو بکتر بند گاڑی میں منتقل کیا۔

مقتول ارشادرانجھانی کے لواحقین کاصرف ایک ہی مطالبہ ہے انصاف دو۔

ادھر سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے بھی ارشادرانجھانی کی جوڈیشل انکوائری سے معذرت کرتے ہوئے سندھ حکومت کوخط لکھ دیا ہے۔ خط کے مطابق سندھ ہائیکورٹ براہ راست جوڈیشل انکوائری کا اختیار نہیں رکھتی۔ جوڈیشل انکوائری کا اختیار متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو حاصل ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں