فیصل رضا عابدی کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) فیصل رضا عابدی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی، عدالت نے فیصل رضا عابدی کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت فیصل رضا عابدی کیس کی سماعت ہوئی۔ فیصل رضا عابدی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش ہوئے۔ فیصل رضا عابدی سپریم کورٹ کے باہر سے ہی گرفتار لیا گیا۔ سابق سینیٹر کو ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت لایا گیا۔ پی پی پی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو مختصر سماعت کے بعد عدالت نے 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔


واضع رہے کہ سلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل رضا عابدی کی جانب سے توہین عدالت کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔ گزشتہ ماہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا زبان استعمال کیے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

 

توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جہاں پر اُنہیں دوسرے ایک اور ایک کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس وقت سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف تین مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں جن میں سائبر کرائم، توہین عدالت اور تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمہ شامل ہے۔

 

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں