لاہور ہائیکورٹ: نواز شریف کے کزن کی حسیب وقاص شوگر ملز جائیداد نیلامی کا حکم

لاہور(ادریس شیخ) عدالت نے نواز شریف کے کزن کی حسیب وقاص شوگر ملز جائیداد نیلامی کا حکم دے رکھا ہے۔ پنجاب بینک ڈیفالٹر حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد خود خریدنے کیلئے میدان میں آ گیا۔ نیلامی میں حصہ لینے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بینک کی ڈیفالٹر حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد خریدنے کی درخواست پر شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ 6 اگست کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ پنجاب بینک کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے حسیب وقاص شوگر ملز کی ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں واقع 3 کنال 16 مرلے کی جائیداد نیلامی کا حکم دے رکھا ہے۔ نیلامی کیلئے 31 اگست کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔


پنجاب بینک کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 31 کروڑ 37 لاکھ 49 ہزار روپے کی عدم ادائیگی پر حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلامی کا حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب بینک بھی ڈیفالٹر شوگر ملز کی نیلامی کی کارروائی میں شامل ہونا چاہتا ہے لہذا نیلامی میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 اگست تک جواب طلب کر لیا ہے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں