عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے مالک اور ارسلان افتخار بزنس ڈیل کیس خارج کر دیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون کے ملک ریاض اور ارسلان افتخار بزنس ڈیل کیس درخواست گزاروں کی جانب سے نظر ثانی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب درخواستوں پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔

 

بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ارسلان افتخار بزنس ڈیل کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ارسلان افتخار کے وکیل قوسین مفتی نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل اپنی نظر ثانی کی اپیل واپس لینا چاہتے ہیں، کیونکہ شعیب سڈل کمیشن کی رپورٹ کے بعد اب وہ مزید سماعت نہیں چاہتے۔

 

چیف جسٹس کے استفسار پر وکیل کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے رپورٹ نہیں پڑھی، اس کے باوجود بھی وہ مزید سماعت کے خواہاں نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ پڑھے بغیر ہی وہ کیسے مزید کارروائی روکنا چاہتے ہیں؟ عدالت نے درخواست گزاروں کی اپیل پر تمام اپیلیں نمٹاتے ہوئے کہا کہ اب مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں