آغا سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

کراچی(حمزہ گیلانی) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام کا ریفرنس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ کراچی کی احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، یکم جولائی کو سنایا جائے گا۔

 

کرچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے آغا سراج کو عدالت پیش کیا۔ مؤقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 61 کے تحت نیب کو انکوائری کا اختیار حاصل ہے۔ نیب 24 گھنٹے میں ملزم کے خلاف انکوائری کر کے اسے گرفتار کر سکتا ہے۔ گوگل سرچ کر کے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

 

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آغا سراج کے خلاف 8 اپریل 2018 کو شکایت موصول ہوئی۔ شکایت کی تصدیق اور چیئرمین نیب کی اجازت کے بعد انکوائری شروع کی گئی۔ مکمل تحقیقات کے بعد چیئرمین نیب نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب اپنی بات ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، صحیح اور غلط کا فیصلہ وقت کرے گا۔ ریفرنس قابل سماعت ہے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، یکم جولائی کو سنایا جائے گا، عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں