پی ٹی آئی رہنماء سبطین خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواء دیا گیا

لاہور(شاکر محمود اعوان) احتساب عدالت نے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے سابق وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان کو مزید چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواء دیا ہے۔ عدالت نےتفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے سبطین خان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے لا کر عدالت پیش کیا گیا۔ عدالتی حکم پر ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کی انکوائری رپورٹ چئیر مین نیب کو پیش کر دی گئی ہے۔ نیب نے الزام لگایا ہے کہ سبطین خان نے چنیوٹ میں اربوں روپے مالیت کے آئرن کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنماء سبطین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پہلے بھی سرخرو ہوا تھا اب بھی سرخرو ہوں گا۔ عدالت نے سبطین خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جولائی تک کی توسیع کر دی ہے اور آئندہ سماعت پر نیب سے انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں