جعلی شادی اسکینڈل:11چینی باشنددے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیئے گئے

لاہور(شاکر محمود اعوان) مقامی عدالت نے جعلی شادی اسکینڈل میں 11 چینیوں کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔عدالت نے ایف آئی اے کو 27 مئی کو ملزموں کے خلاف چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

لاہور ضلع کچہری، پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیاں کر کے جنسی استحصال کرنیوالے چینی باشندوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسریٹ عامر رضا بیٹو نے کیس کی سماعت کی، ایف ائی اے نے پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیاں کر کے غیر اخلاقی کام کرانے کے الزام میں گرفتار 11 چائنیز باشندوں کو پیش کیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ چائینز نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور لڑکیوں سے جعلی شادیاں کر کے چین میں جسم فروشی کا کام کرایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبر:جعلی شادی اسکینڈل:11چینی باشندے 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزموں سے مزید انکشاف اور برآمدگی کی توقع نہیں ہے، لہذا عدالت ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ایف آئی اے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے 11 چائینز باشندوں کو جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو 27 مئی کو ملزموں کیخلاف چالان پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں