سی پی پی اے افسروں کی شاہ خرچیوں کی وصولی صارفین سے ہو گی

اسلام آباد (پبلک نیوز) بجلی کی خریدو فروخت کے ادارے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی عجیب منطق، سی پی پی اے کے افسران کی شاہ خرچیوں کی وصولی اب صارفین سے ہو گی، سی پی پی اے نے مارکیٹ آپریٹر فیس میں اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی۔

 

بجلی کی خریدو فروخت کے ادارے سی پی پی اے کی عجیب منطق سامنے آگئی سی پی پی اے کے افسران کے شاہ خرچیوں کی وصولی اب صارفین کی جیب سے کی جائے گی۔

 

سی پی پی اے نے مارکیٹ آپریٹر فیس میں اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی جس میں نیپرا سے مراعات اور الاونس کے 21 کروڑ صارفین سے وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

 

سی پی پی اے نے مارکیٹ آپریٹر فیس 2 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی سفارش کی ہے جس کی منظوری کی صورت میں سی پی پی اے تقسیم کار کمپنیوں سے 72 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرے گی جبکہ 72 پیسے فی یونٹ اضافی صارفین کو برادشت کرنا ہوں گے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں