سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی نیپرا کو بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

پبلک نیوز: بجلی کو ابھی بھی چین نہیں، بجلی کے نرخ مزید بڑھیں گے، عوام تیار ہوجائے۔ نیپرا میں بجلی کی قیمت میں ستاون پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست دائر کردی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی ستاون پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

 

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اپریل میں کل 9 ارب 71کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی پر کل لاگت 53 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں